خریداری کی پالیسیاں

واپسی و تبدیلی

سیدھے سادے اصول — خریدنے سے پہلے بھی یہی ہیں، بعد میں بھی یہی رہیں گے۔ ہماری کتابیں ڈیجیٹل فائلیں ہیں، اس لیے اصول بھی فائلوں والے ہیں؛ کسی پارسل والی دکان سے ادھار نہیں لیے گئے۔

اگر فائل نہ کھلے

کتاب نہ کھلے، فائل خراب آ جائے یا بھول کر غلط کتاب پہنچ جائے تو آرڈر نمبر کے ساتھ وٹس ایپ پر بتا دیں۔ پہلے ہم نئی کاپی بھیجتے ہیں۔ اور اگر خرابی ہماری طرف کی ہو اور پھر بھی دور نہ ہو تو پوری رقم واپس — ترسیل کے سات دن کے اندر، اسی اکاؤنٹ میں جہاں سے ادائیگی آئی تھی۔

ایک ہی کتاب دو بار خرید لی جائے تو

ہو جاتا ہے کبھی کبھار — ڈبل کلک، یا دوسرا فون۔ ایک کاپی آپ کی ہے، دوسری کی پوری رقم واپس ملے گی۔ بس دونوں آرڈر نمبر بھیج دیں۔

غلط کتاب خرید لی ہو تو

اڑتالیس گھنٹے کے اندر بتا دیں، اور کتاب مفت نمونے سے آگے نہ پڑھی گئی ہو، تو ہم اسے اسی کتاب سے بدل دیں گے جو آپ اصل میں چاہتے تھے۔ وہ کتاب مہنگی ہو تو فرق آپ ادا کریں گے؛ سستی ہو تو فرق ہم آپ کو لوٹا دیں گے۔

اگر بس دل بدل جائے تو

یہ بات ہم خرید سے پہلے بھی اسی صراحت سے لکھتے ہیں: ڈیجیٹل کتاب ترسیل کے بعد اس طرح لوٹائی نہیں جا سکتی جیسے پارسل واپس جاتا ہے، اس لیے صرف دل بدلنے پر رقم واپس نہیں ملتی۔ اور یہی وجہ ہے کہ پہلی چار کتابوں کی تمہید اور پہلا باب اسی سائٹ پر مفت رکھا ہے — پہلے وہ پڑھ لیں، اطمینان ہو تو پھر خریدیں۔

رابطہ کیسے کریں

وٹس ایپ +92 330 9222029 پر آرڈر نمبر کے ساتھ پیغام بھیج دیں۔ منظور شدہ واپسی اسی راستے سے لوٹتی ہے جس سے ادائیگی آئی تھی — JazzCash، Easypaisa یا بینک — عموماً چند کاروباری دنوں میں۔

باقی پالیسیاں: ترسیل و رسائی · خرید کی شرائط · رازداری — یا واپس کتابوں کی طرف۔

گفتگو سے آغاز کریں۔

وٹس ایپ پر پندرہ مفت منٹ۔ جو دل میں ہے کہیں — ہم مل کر ایماندارانہ اگلا قدم تلاش کریں گے، چاہے وہ قدم ہم نہ ہوں۔

وٹس ایپ پر آغاز کریں ↗blugul1@gmail.com · بھمبر، آزاد کشمیر
مفت 15 منٹ کال سے آغاز کریںوٹس ایپ پر بک کریں